اسامہ پرکتاب لکھ کرامریکی فوجی نے رازافشا کیےپنٹاگون

مقدمہ چل سکتاہے،کتاب لکھنے سے قبل اسے جائزے کیلیے فوج کوبھیجناچاہیے تھا،ترجمان

مقدمہ چل سکتاہے،کتاب لکھنے سے قبل اسے جائزے کیلیے فوج کوبھیجناچاہیے تھا،ترجمان۔ فوٹو: فائل

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہاہے کہ سابق امریکی نیوی سیل نے اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن پرکتاب لکھ کرخفیہ رازلیک کیے ہیں،ان پرمقدمہ چل سکتاہے۔


کتاب''نوایزی ڈے''کی فروخت منگل کوشروع ہوگئی۔ امریکی محکمہ دفاع اس سے قبل بھی قانونی کارروائی کی دھمکی دے چکاہے۔تاہم حکام کواس بارے میں بات کرنے سے منع کردیاگیاتھاکہ آیااس کتاب میں کوئی رازبھی لیک کیے گئے ہیں یانہیں۔

منگل کوپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پینٹاگون کے ترجمان جارج لٹل نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ اس کتاب میں خفیہ معلومات افشا کی گئی ہیں،اب اس سیل کے خلاف قانونی کارروائی کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لیاجارہاہے۔کتاب کے مصنف کوکچھ لکھنے سے قبل ریٹائرمنٹ سے قبل طے شدہ معاہدے کے مطابق اسے جائزہ لینے کیلیے فوج کوبھیجناچاہیے تھا۔
Load Next Story