اسکردومیں کوسٹردریا میں جا گری 25 مسافرجاں بحق

کوسٹر میں 25 مسافر سوار تھے، پولیس


ویب ڈیسک March 09, 2020
زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے: فوٹو: فائل

راولپنڈی سے اسکردو آنے والی کوسٹردریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 25 مسافرجاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی سے اسکردوآنے والی مسافرکوسٹردریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 20 مسافرجاں بحق جب کہ 5 مسافرزخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ بھی جان کی بازی ہارگئے۔ جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق کوسٹر میں 25 مسافرہی سوار تھے، امکان ہے کہ ہے کوسٹربے قابو ہوکردریا میں گری تاہم حادثے کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں