خیبرپختونخوا کے 16 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز

3 روزہ انسداد پولیو مہم میں 34 لاکھ 50 ہزار 847 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے


شاہدہ پروین March 09, 2020
مہم میں تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 12 ہزار 81 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے 16 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم باضابطہ شروع کردی گئی ہے۔

3 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پشاور، بونیر،ڈی آئی خان، لوئردیر، اپر دیر،ہنگو، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، ٹانک، خیبر باجوڑ، اورکزئی،کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں 5 سال سے کم عمر کے 34 لاکھ 50 ہزار 847 بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ خصوصی پولیو مہم کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے کئے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق مہم میں تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 12 ہزار 81 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ان پولیو ٹیموں میں 10 ہزار 485 موبائل ٹیمیں، 871 فکسڈ ٹیمیں،619 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 106 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جب کہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے 3 ہزار 565 ایریا انچارجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

پولیو مہم کی رپورٹ کے مطابق سال رواں میں خیبر پختونخوا سے اب تک پولیو کے 12 کیسز سامنے آچکے ہیں. کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر عبدالباسط نے معاشرے کے تمام طبقات پر زوردیا ہے تاکہ بچوں مستقبل کوپولیو کے ہاتھوں معذوری سے بچانے اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے اس پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں