نیب نے ملک کومفلوج اور معیشت تباہ کردی شاہد خاقان عباسی
(ن) لیگ کی بڑی کامیابی اور کیا ہوگی حکومت، بلاول اور میڈیا سب ہماری بات کرتے ہیں، شاہد خاقان عباسی
FAISALABAD:
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب نے ملک کومفلوج اور معیشت تباہ کردی ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب نے ملک کومفلوج اور معیشت تباہ کردی، نیب سیاسی انتقام کیلئے استعمال ہورہا ہے۔ میرے دوستوں اور رشتہ داروں پر نیب کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ ان کے اثاثے دراصل میرے ہیں اور یہ نیب کے پرانے تماشے ہیں، بس ایک ہی طریقہ ہے کہ لوگوں کو بدنام کیا جائے، 6 ماہ گزر گئے لیکن نیب مجھ پر الزامات ثابت نہیں کرسکا۔ نیب کے نئے ترمیمی آرڈیننس کے بعد مجھ پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ختم ہوچکا ہے۔
نوازشریف کی واپسی کے لئے حکومتی خط کے سوال پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے برطانیہ کو لکھے گئے خط کا کوئی سفارتی جواز نہیں ہے، حکومت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی اس سے بڑی کامیابی اور کیا ہوگی کہ حکومت، بلاول بھٹو زرداری اور میڈیا سب (ن) لیگ کی بات کرتے ہیں۔ شہباز شریف جلد واپس آئیں گے۔