ق لیگ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ
تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت بھی عوام کے لیے تیل کی قیمتیں کم کرے، رہنما ق لیگ
ISLAMABAD:
حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
چوہدری مونس الہی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی ہوئی ہے، اب حکومت بھی مہنگائی میں گھری عوام کے لیے تیل کی قیمتیں کم کرے۔
چوہدری مونس الہی کا کہنا تھا کہ پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں واجبی نہیں بلکہ نمایاں کمی کرنی چاہیے۔ انہوں نے شعریہ انداز میں کہا کہ عوام کی کم کریں تکالیف ، پٹرولیم مصنوعات پر دیں بھر پور ریلیف!۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 30 فیصد کمی کے ساتھ 29 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔