احسان مانی نے دوسال میں 14 غیرملکی دوروں کا ریکارڈ قائم کردیا

چیئر مین پی سی بی نے دبئی کے 7، لندن کے 4،جنوبی افریقا، سنگا پور اور بنگلا دیش کا ایک ایک دورہ کیا


ویب ڈیسک March 09, 2020
چیئرمین پی سی بی کے دوروں پر 50 لاکھ 10 ہزار 663 روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی.(فوٹو: فائل)

پی سی بی کے چیئر مین احسان مانی نے دو سال میں 14 غیر ملکی دورے کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے 2018 سے 2019 تک 14 غیر ملکی دورے کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے، ان کے غیر ملکی دوروں پر 50 لاکھ 10 ہزار 663 روپے خطیر رقم خرچ ہوئی جو خود ایک ریکارڈ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نے جن ممالک کے دورے کئے ان میں دبئی کے 7، لندن کے 4،جنوبی افریقا، سنگا پور اور بنگلا دیش کا ایک ایک دورہ شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |