ایران میں 57 شدت کا زلزلہ 7 افراد ہلاک 30 زخمی

زلزلے کا مرکز جوہری ری ایکٹر والے بوشہر سے 60 کلومیٹر دور بورازجان میں تھا۔


ویب ڈیسک November 28, 2013
ایران کے شہر بام میں 2003 میں آنے والے زلزلے میں 26 ہزار لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ فوٹو ایکسپریس/ فائل

ایران میں 5.7 شدت کے زلزلے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

ایرانی خبر ایجنسی ارنا کے مطابق زلزلے کا مرکز روس کے تعاون سے بنائے گئے جوہری ری ایکٹر والے بوشہر سے 60 کلومیٹر دور بورازجان میں تھا جس کی شدت 5.7 تھی جب کہ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ ایمرجنسی رسپانس کے سربراہ حسن قدامی نے بتایا ہے کہ زلزلے میں اب تک 7 افراد کے ہلاک اور 30 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کئی سیسمک فالٹ لائن پر واقع ہے جس کی وجہ سے وہاں اکثر و بیشتر زلزلے ہلکی اور شدید نوعیت کے زلزلے آتے رہتے ہیں، دسمبر 2003 میں ایران کے شہر بام میں آنے والے ایک شدید زلزلے میں 26 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں