ملک میں کورونا وائرس کے 9 مزید کیسز سامنے آگئے تعداد 17 ہوگئی

کراچی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے، محکمہ صحت سندھ


ویب ڈیسک March 09, 2020
کراچی کے رہائشی 53 سالہ شخص نے حالیہ دنوں میں شام اور قطر کا سفر کیا تھا، محکمہ صحت سندھ۔ فوٹو، فائل

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 9 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد17 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کل 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس کے 5 مریضوں نے شام براستہ دوہا سے کراچی سفر کیا۔کورونا وائرس کے3 مریضوں نے لندن سے دبئی کے راستے کراچی کا سفر کیا تھا، جبکہ ضلع شرقی کے رہائشی 53 سالہ متاثرہ شخص نے حال ہی میں شام اور قطر کا سفر کیا۔

متاثرہ افراد کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کو تلاش کیا جارہا ہے جبکہ جن افراد کا پتا لگایا جاچکا ہے انھیں قرنطینہ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کورونا وائرس کیا ہے؟ ابتدائی علامات اور بچاؤ کی تدابیر

کراچی میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس کے کل 13 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے ایک شخص کو صحت یاب ہونے کے باعث اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور 12 مریض زیر علاج ہیں، مجموعی طور پر ملک بھر میں کورونا وائرس کے 17 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال پیچیدہ ہونے لگی ہے اور محکمہ صحت کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے میں ناکام ہوگیا ہے۔ کراچی میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |