چین سے 12 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس پاکستان پہنچ گئیں

امدادی سامان میں ٹڈی دل کی روک کے لیے 14 پیسٹی سائیڈ اسپرے اور 50 ہزار لیٹرمیلاتھیئن بھی شامل ہے


ویب ڈیسک March 09, 2020
چین ٹڈی دل کے خاتمے اور کرونا کی روک تھام و تشخیص لیے تعاون جاری رکھے گا، چائنیز ایمبیسی ۔ فوٹو:سوشل میڈیا

چین کی جانب سے ارسال کردہ 12 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس سمیت دیگر امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس اور ٹڈی دل کی روک تھام اور تشخیص کے لیے چین کی جانب سے ارسال کردہ امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا، سامان میں 12 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کیٹس بھی شامل ہیں۔

چائنیز ایمبیسی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان بھیجے گئے امدادی سامان میں 14 پیسٹی سائیڈ اسپرے اور 50 ہزار لیٹرمیلاتھیئن بھی شامل ہے جو ٹڈی دل کی روک کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔



چائنیز ایمبیسی نے ٹویٹ کی ہے کہ چین ٹڈی دل کے خاتمے اور کرونا کی روک تھام و تشخیص لیے تعاون جاری رکھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔