محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

منگل سے ملک میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوجائے گا جس کے باعث 3 روز تک بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات


March 09, 2020
بدھ سے جمعے تک خیبر پختونخواہ، کشمیر گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور بتایا ہے کہ منگل سے ملک میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوجائے گا، اور اس نئے سسٹم کے باعث بدھ سے جمعے تک ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال سے پیدا ہونے کسی بھی نقصان کے پیش نظر اقدامات کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے جمعے تک خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے، جب کہ پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں، اور سندھ کے چند علاقوں پر بھی نیا سسٹم اثر انداز ہوگا، کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |