خلیجی ممالک میں 6700 پاکستانی قید آدھے سعودی عرب میں موجود

سب سے زیادہ قیدی سعودی عرب میں ہیں جن کی تعداد 3 ہزار 184 ہے، وزارت خارجہ کا قومی اسمبلی میں تحریری بیان


March 09, 2020
سب سے زیادہ قیدی سعودی عرب میں ہیں جن کی تعداد 3 ہزار 184 ہے، وزارت خارجہ کا قومی اسمبلی میں تحریری بیان (فوٹو : انٹرنیٹ)

خلیجی ممالک میں قید پاکستانی شہریوں کی تعداد 6 ہزار 738 ہوگئی جس میں سب سے زیادہ قیدی سعودی عرب میں ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال پوچھا گیا کہ اس وقت خلیجی ممالک میں قید پاکستانیوں کی تعداد کتنی ہے جواب میں وزارت خارجہ کی جانب سے خلیجی ممالک میں قید پاکستانیوں کی فہرست پیش کی گئی۔

پیش کردہ فہرست کے مطابق خلیجی ممالک میں اس وقت 6 ہزار 738 پاکستانی قید ہیں جن میں سب سے زیادہ قیدی سعودی عرب میں ہیں جن کی تعداد 3 ہزار 184 ہے۔

وزارت خارجہ نے ایوان میں پیش کیے گئے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں 2 ہزار 765 پاکستانی، کویت میں 99، عمان میں 476، قطر96 اور بحرین میں 118 پاکستانی قید ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |