عوام کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہنچائیں گے رزاق داؤد

تیل کی خریداری کے پیشگی معاہدوں کا معاملہ کابینہ کے اجلاس میں زیر غور آئے گا، مشیر تجارت


ویب ڈیسک March 10, 2020
عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہونے سے معاشی طور پر فائدہ ہوگا۔ فوٹو، فائل

وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا اس کے ساتھ معاشی صورت حال کو بھی دیکھنا ہے۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہونے سے معاشی طور پر فائدہ ہوگا۔ایسی صورت حال جب پیدا ہوتی ہے تو سوچ سمجھ کرعقل سے کام کرنا ہوتا ہے۔

رزاق داؤد نے کہا کہ تیل کی خریداری کے پیشگی معاہدوں سے فائدہ بھی ہوتا ہے اور نقصان بھی۔ ہمیں فیصلہ کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے ۔ کابینہ کے اجلاس میں یہ معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی عالمی قیمتوں میں 30 فی صد کمی، پاکستان کو بڑے معاشی فوائد کا امکان

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیرگیلانی نے ذاتی وجوہ کی بنا پر استعفی دیا اس معاملے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں، ان کے مجھ سے اختلاف کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں جلد ٹیکسٹائل پالیسی متعارف کروائی جائے گیاسلسلے میں وزیراعظم کو بریفنگ دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

درایں اثنا پاکستان تمباکو کمپنی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمپنی کی نئی مصنوعات سے ملکی برآمدات میں 3 کروڑڈالر کا اضافہ ہو گا۔ کمپنی5 کروڑ ڈالربرآمدات کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خاقان عباسی کے دور میں صنعتوں خی بندش کا عمل تیز ہوگیا تھا تاہم موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے تحت یہ عمل رک گیا۔

انہوں ںے کہا میں ضمانت دیتا ہوں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری، صنعت بڑھے گی۔ موجودہ حکومت نے پالیسیوں میں تسلسل کا راستہ اختیار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔