6 اکتوبرکوایک لاکھ افرادکے ہمراہ وزیرستان جائونگاعمران خان

حفاظت محسود قبائل کرینگے،شعیہ سنی فسادغیرملکی سازش ہے توحکومت مستعفی ہوجائے

حفاظت محسود قبائل کرینگے،شعیہ سنی فسادغیرملکی سازش ہے توحکومت مستعفی ہوجائے۔ فوٹو: این این آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 6اکتوبر کو ایک لاکھ افرادکا قافلہ لیکر جنوبی وزیرستان جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ ایک لاکھ افرادکے پرامن قافلے پر ڈرون حملے کرے۔

کیونکہ اس قافلے میں امریکی و یورپی صحافتی و سماجی افراد شامل ہوںگے،شیعہ سنی فساد اگر غیر ملکی سازش ہے تو حکومت مستعفی ہوجائے تاکہ کوئی ذمے دار حکومت سامنے آئے،اسرائیل ایران کو ختم کرنا چاہتا ہے اسی کے پیش نظر لبنان، یمن، شام اور عراق سمیت دیگر ممالک میں یہ فسادات پھوٹے ہیںخدشہ ہے کہ دونوں ملزم پارٹیاں نگران سیٹ اپ کیلیے آپس میں اتحاد کریں گی مگر ہم نوجوان نسل کے بل بوتے پر ان کا محاسبہ کریں گے کیونکہ تاریخیں ہمیشہ یوتھ سے ہی بدلی جاتی ہیں حکومت عدلیہ کا ٹرائل اس لیے کررہی ہے تاکہ پانچ ارب روپے بچائے جاسکیں قبائل خاندانوں کو ساتھ ملا کر معاہدہ کرنے تک افغانستان جنگ کا حل نہیں نکالا جاسکتا۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو پارٹی سیکریٹریٹ میں مسلم لیگ ق کے یوتھ ونگ کے ملک بھر کے سینئر رہنمائوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ پارٹی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی،حامد خان،یوتھ ونگ کے رہنما ڈاکٹر شکیل روشن و دیگر موجود تھے۔

عمران خان نے کہا کہ امریکا کی طرف سے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملوں کیخلاف ہماری جماعت 6اکتوبر کو ایک لاکھ لوگوں پر مشتمل ایک قافلہ لیکر جنوبی وزیرستان جائے گی اور اس قافلے میں امریکا اور یورپ کے صحافیوں کے علاوہ سماجی کارکنان بھی شامل ہوں گے اور ہمارے قافلے کی حفاظت محسود قبائل کریں گے،انھوں نے کہاکہ جب سے دہشت گردی کی لہر پاکستان میں داخل ہوئی ہے اس وقت سے اب تک کوئٹہ میں کوئی بھی پرامن جلسہ نہیں کرسکا مگر ہم نے سب سے بڑا جلسہ کرکے یہ ثابت کردیا کہ ہم سیکیورٹی اور مظلوم کو انصاف دلانے کیلیے ہراقدام اٹھائیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story