شہر میں ٹارگٹڈ کارروائیاں 115 ملزمان گرفتار اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

چاکیواڑہ سے فائرنگ کے تبادلے کے بعدگینگ وار کے ملزمان ستار اورمستقیم پکڑے گئے،اسنیپ چیکنگ کے دوران 24ملزمان زیر حراست


Staff Reporter November 29, 2013
گلشن اقبال پولیس نے گھر میں ڈکیتی کے دوران ملزمان سہیل اور گل ابرار کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ فوٹو: فائل

NEW YORK: پولیس اوررینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن و چھاپہ مار کارروائیوں میں لیاری گینگ وار کے ایک زخمی سمیت 115 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا مال برآمد کرلیا۔

سندھ پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایسٹ ، ویسٹ اور ساؤتھ زون پولیس نے 68 چھاپہ مار کارروائیوں اور 8 پولیس مقابلوں میں 15 مفرور، اسلحہ ایکٹ کے تحت 28 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت 15 اور ڈکیتی رہزنی و دیگر جرائم میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 32 ہتھیار برآمد کر لیے، رینجرز اور پولیس نے چاکیواڑہ تھانے کی حدود سنگو لائن سعید آباد میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد لیاری گینگ وار کے2 ملزمان 25 سالہ ستار اور مستقیم کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کالعدم پیپلز امن کمیٹی عذیر بلوچ گروپ کے کمانڈر ملا نثار کے کارندے ہیں، رینجرز ترجمان اور پولیس نے ملزمان کے پکڑے جانے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔



زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب ملزم عدیل زمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں وارداتوں میں ملوث گروہ کے 9 ملزمان شیخ جاوید ، عمران ، فہد ، سبحان ، عمران بھٹی ، محمد طاہر ، یوسف علی ، محمد سراج ، اور فراز احمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے9 پستول، 9 میگزین، 365 کارتوس اور وارداتوں میں چھینا و لوٹا گیا مال برآمد کر لیا ، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی پولیس نے کورنگی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم شہزاد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

رینجرز نے لانڈھی نمبر 1 ، 5 ، جوہر موڑ سنی ہائیٹس ، حسین آباد ، شاہ فیصل کالونی ، ناظم آباد نمبر 2، لیاقت آباد ، لیاری کے علاقے کمیلہ اسٹاپ ، علی محمد محلہ ، ہنگورہ آباد ،اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7 ، خاموش کالونی ، گارڈن عثمان آباد ، پاور ہاؤس ، لائنز ایریا ، شاہ فیصل کالونی ریتہ پلاٹ ، ملیر معین آباد میں ٹارگٹڈآپریشن جبکہ سائٹ احمد فوڈاسٹریٹ ، گلبرگ تقوی مسجد ، واٹر پمپ اور اورنگی ٹاؤن علی امام بارگاہ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 24 ملزما ن کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے لائٹ مشین گن رائفل ، سب مشین گن رائفل اور جی تھری سمیت مختلف اقسام کے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلیں، گلشن اقبال پولیس نے بلاک نمبر7 میں واقعے ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران دو ملزمان محمدسہیل اور گل ابرار کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ، عوامی کالونی پولیس نے کورنگی سے لوٹ مار کرکے فررار ہونے والے دو ملزمان عابد اور نعمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں