ریونیومیں 17فیصد اضافہ 897ارب انکم ٹیکس وصول ایف بی آر

345ارب اضافی ٹیکس وصول، 996ارب سیلز ٹیکس،پچھلے سال کی نسبت 24 فیصد زیادہ


Irshad Ansari March 10, 2020
 ٹیئر ون میں شامل تاجروں کو ایف بی آرسسٹم سے منسلک ہونے کیلیے 31 مارچ تک اجازت دیدی فوٹوفائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ جنوری 2020 تک ریونیو میں 17فیصد اضافہ اور پچھلے سال کے مقابلے میں 345 ارب اضافی حاصل ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں جولائی سے جنوری 2020 تک ایف بی آر نے 897 ارب روپے کا انکم ٹیکس حاصل کیا جو کہ پچھلے سال کے انکم ٹیکس 759 ارب روپے کی نسبت 18 فیصد زائد ہے۔

ایف بی آرکے مطابق رواں مالی سال جنوری 2020 تک 996 ارب روپے کا سیلز ٹیکس اکھٹاہوا جو کہ پچھلے سال کے سیلز ٹیکس 799 ارب کی نسبت 24 فیصد زیادہ ہے۔

رواں مالی سال جنوری 2020تک 145 ارب روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں حاصل ہوئے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہیں۔ جنوری 2020 تک 373 ارب روپے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں حاصل ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں