افغانستان جنازے پر خودکش حملہ 25افراد ہلاک 50زخمی

مشرقی شہر جلال آباد میں خودکش حملہ آور نے ضلعی گورنر کو نشانہ بنایا، ہمیشا گل بھائی سمیت زخمی ہوگئے، بیٹا مارا گیا ۔


News Agencies/AFP September 05, 2012
مشرقی شہر جلال آباد میں خودکش حملہ آور نے ضلعی گورنر کو نشانہ بنایا، ہمیشا گل بھائی سمیت زخمی ہوگئے، بیٹا مارا گیا، فوٹو: فائل

افغانستان میں ایک جنازہ کے دوران خودکش حملے میں 25 افراد ہلاک اور50 زخمی ہوگئے جن میں ایک ضلعی گورنر بھی شامل ہے۔

دھماکے میں ضلعی گورنر کا بیٹا بھی مارا گیا، ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی سرحد کے قریب صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں ایک خودکش حملہ آور نے جنازہ کے دوران ضلعی گورنر ہمیشا گل کو نشانہ بنانے کیلیے خودکش دھماکا کردیا جس میں 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، حملے میں ضلعی گورنر اور اس کا بھائی زخمی ہوگئے جبکہ گورنر، کا بیٹا مارا گیا۔ این این آئی کے مطابق ہلمند میں بارودی سرنگ کے دھماکا میں ڈرائیور سمیت 22 افراد موقع پر ہلاک ہلاک ہوگئے۔

آن لائن کے مطابق نیٹو فوج کے فضائی حملے میں حقانی نیٹ ورک کااہم رہنما شبیر ہلاک ہوگیا۔ افغانستان سے قبل از وقت انخلا نہیں کیا جائے گا، نیٹو نیٹو کے سیکرٹری جنرل راسموسین نے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں اتحادی فوجیوں پر حملوں میں اضافے کے بعد جنگ زدہ ملک سے قبل از وقت انخلا نہیں کیا جائے گا۔ افغان حکومت کے مطابق امریکی فوج کے کنٹرول میں چلنے والی بگرام جیل کا کنٹرول اگلے ہفتے تک افغان فورسز کے حوالے کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں