لندن میں نواز شریف کے ذاتی معالج پر نامعلوم افراد کا حملہ

لندن پولیس کو آگاہ کر دیا گیاہے لیکن گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، خاندانی ذرائع


ویب ڈیسک March 10, 2020
ڈاکٹرعدنان کے سر، چہرے اور سینے پر چوٹیں آئی ہیں، خاندانی ذرائع فوٹو: فائل

برطانیہ میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان خان کو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں حسن نواز کی رہائش گاہ کے قریب شام کی چہل قدمی کے دوران 2 نقاب پوشوں نے ڈاکٹر عدنان پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعدنان کے سر، چہرے اور سینے پر چوٹیں آئی ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کو آگاہ کر دیا گیاہے لیکن گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عدنان شدید زخمی نہیں ہوئے انہوں نے ڈکیتی کی رپورٹ کی ہے اور نامعلوم افراد ان کی گھڑی چھین کر فرار ہوئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں