مقبوضہ کشمیرآبادی کاتناسب تبدیل کرنے کے کیخلاف ہڑتال
بھارت کالے قانون کومنسوخ ،اقوام متحدہ کی سفارشات پر عمل کرے، ڈائریکٹر ہیومن رائٹس۔
مقبوضہ کشمیر میںآبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی عزائم کے خلاف منگل کو مکمل ہڑتال کی گئی، جس سے کاروبارزندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میںبازار ، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے ، بی بی سی کے مطابق ہڑتال مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کے بھگوان شِیو سے منسوب 'امرناتھ غار' کی سالانہ یاترا کے حوالے سے کشمیریوں کی احتجاجی مہم کا حصہ تھی ، کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ حکومت ہند ایک غار کی سالانہ یاترا کو مذہبی جارحیت میں تبدیل کررہی ہے،گذشتہ روز ایک بیان میں سید علی گیلانی نے اس جارحیت کیخلاف عوامی سطح پر بیداری مہم چلانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر حکومت قانونی طور پر یاتریوں کی تعداد اور یاترا کے دورانیے کو محدود کرنے میں ناکام رہی تو اس کے خلاف ریاست گیر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
دریں اثناء ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیاء کیلیے ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے ایک بیان میں بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کیلیے کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کو منسوخ اور اقوام متحدہ کی طرف سے وقتاً فوقتاً لیے جانے والے جائزے (اقوام متحدہ کے یونیورسل پیریاڈک ریویو)میں عالمی ادار ے کے رکن ملکوں کی طرف سے پیش کی گئی سفارشات کو تسلیم کرے۔