اصلاحات اور اقدامات کے ثمرات عوام کو پہنچنا شروع ہوگئے فردوس عاشق

وزیراعظم فرسودہ اور گلے سڑے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے پرعزم ہیں، فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک March 10, 2020
وزیراعظم فرسودہ اور گلے سڑے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے پرعزم ہیں، معاون خصوصی فوٹو: فائل

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ درست سمت میں اصلاحات اور اقدامات کے ثمرات عوام کو پہنچنا شروع ہوگئےہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی جدوجہد مسلسل، محنت اور لگن سے ہمیشہ اپنے مخالفین اور ناقدین کوغلط ثابت کیا۔ وہ فرسودہ اور گلے سڑے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہم کٹھن وقت سے گزر آئے ہیں، درست سمت میں اصلاحات اور اقدامات کے ثمرات عوام کو پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔عوامی ترقی اور خوشحالی عمران خان کا نصب العین ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام کو مہمند کے دور دراز علاقوں تک پہنچانا عمران خان کی قبائلی عوام سے محبت اوردورافتادہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار مستحق طلباء کو 50 ہزار اسکالرشپ ملیں گے، وزیراعظم ایسی فلاحی ریاست کے قیام کے خواہاں ہیں جہاں وسائل امراء کی بجائے محروموں پر خرچ ہوں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کا احساس ضلعی ترقیاتی پورٹل "ڈیٹا فار پاکستان کا اجراء"جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملک میں غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔اس پورٹل کے ذریعے ملک میں غربت کی شرح کا درست تجزیہ ممکن ہوسکے گا۔ غریبوں اور محروموں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے یہ عملی اقدامات عمران خان کی پسے ہوئے طبقات سے وابستگی کا ثبوت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں