شام میں جھڑپیں40ہلاکحمص میں انقلابی کونسل کا اعلان

حلب میں غذا کی سخت قلت،ریڈکراس کے سربراہ کی صدربشارالاسدسے ملاقات۔


AFP September 05, 2012
حلب میںغذا کی سخت قلت،ریڈکراس کے سربراہ کی صدربشارالاسدسے ملاقات۔ فوٹو: اے اہف پی

ISLAMABAD: شام میں منگل کوبھی مختلف شہروںمیں جھڑپیں جاری رہیںجن میںکم ازکم 40 افراد ہلاک ہوگئے،جن میں نصف تعدادشہریوںکی تھی۔

ایک ماہ سے زائد عرصہ حالت جنگ میں رہنے والے ملک کے دوسرے بڑے شہرحلب میں اشیائے خوردنی کی سخت قلت پیدا ہو گئی ہے۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ایک لاکھ سے زیادہ افراد شام سے فرار ہوئے اور یہ تعداد بشارالاسد کیخلاف گزشتہ سال مارچ سے شروع ہونیوالے مظاہروں میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔انٹرنیشنل ریڈکراس کے سربرا ہ پیٹر ماؤر نے گزشتہ روزصدربشارالاسدسے ملاقات کی جس میں وہاں شہریوں کے تحفظ کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا۔

صدر بشار الاسدنے ریڈکراس کوآزادانہ کام کرنیکی اجازت دینے پر اتفاق کیا۔ دریں اثنا وسطی صوبہ حمص میں باغی فوجیوں اور جنگجوؤں پر مشتمل آزاد شامی فوج جیش الحرکے ایک کرنل نے صدر بشارالاسد کی وفادار فوج اور حکومت کیخلاف اپنی جدوجہد کو مربوط بنانے کیلیے فوجی کونسل کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |