کورونا وائرس تشخیص کی 12 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ گئیں

چین سےآنے والے امدادی سامان میں ٹڈی دل کی روک تھام کے لیے پیسٹی سائیڈ اسپرے بھی شامل ہے


ویب ڈیسک March 10, 2020
کرونا کی روک تھام اور تشخیص لیے تعاون جاری رکھیں گے، چینی حکام فوٹو : فائل

چین سے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 12 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ گئی ہیں۔

کرونا وائرس کی تشخیص اور ٹڈی دل کی روک تھام کے لیے چین کی جانب سے ارسال کردہ امدادی سامان لیکر خصوصی کارگو طیارہ کراچی پہنچ گیا ہے، چینی حکام کا کہنا ہے کہ چین ٹڈی دل کے خاتمے اور کرونا کی روک تھام اور تشخیص لیے تعاون جاری رکھے گا۔

ذرائع کے مطابق چین سے آنے والے امدادی سامان میں 14 پیسٹی سائیڈ اسپرے اور 50 ہزار لیڑ میلاتھن شامل ہے جو ٹڈی دل کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جاسکے گا، اس کے علاوہ امدادی سامان میں 12 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے امدادی سامان لیکر آنے والے کارگو طیارے کو حفاظتی اقدامات کے تحت رن وے سے دور پارک کیا گیا اور طیارے کے اطراف اسپرے بھی کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں