علاج بھی مشکل دوائیں 15 فیصد مہنگی کردی گئیں

مہنگی کردہ دواؤں میں جان بچانے والی، بلڈپریشر، شوگر اورالرجی کی دوائیں شامل نہیں


Numainda Express November 29, 2013
15 فیصداضافے کا مطالبہ ملٹی نیشنل دواساز کمپنیوں نے کیا تھا،نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو: فائل

MONTREAL: وزارت نیشنل ہیلتھ نے روزمرہ استعمال ہونیوالی دواؤں کی قیمتوں میں15فیصد اضافہ کردیا۔یہ وہ دوائیں ہیں جن کی قیمتوں میں2001 سے آج تک اضافہ نہیں کیا گیا۔

ان میں پیناڈول،ڈسپرین،درد اور بخاروغیرہ کی دوائیں شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جان بچانے والی دوائیں کی قیمتوں میں اضافہ نہیںکیاگیاجبکہ بلڈ پریشر،شوگر اور الرجی کی دوائوں کی قمیتوں میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔



15 فیصد اضافے کامطالبہ ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنیوں کی طرف سے کیاگیا تھا۔وزارت صحت نے 15 فیصد اضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں