علاج بھی مشکل دوائیں 15 فیصد مہنگی کردی گئیں

مہنگی کردہ دواؤں میں جان بچانے والی، بلڈپریشر، شوگر اورالرجی کی دوائیں شامل نہیں

15 فیصداضافے کا مطالبہ ملٹی نیشنل دواساز کمپنیوں نے کیا تھا،نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو: فائل

MONTREAL:
وزارت نیشنل ہیلتھ نے روزمرہ استعمال ہونیوالی دواؤں کی قیمتوں میں15فیصد اضافہ کردیا۔یہ وہ دوائیں ہیں جن کی قیمتوں میں2001 سے آج تک اضافہ نہیں کیا گیا۔

ان میں پیناڈول،ڈسپرین،درد اور بخاروغیرہ کی دوائیں شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جان بچانے والی دوائیں کی قیمتوں میں اضافہ نہیںکیاگیاجبکہ بلڈ پریشر،شوگر اور الرجی کی دوائوں کی قمیتوں میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔




15 فیصد اضافے کامطالبہ ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنیوں کی طرف سے کیاگیا تھا۔وزارت صحت نے 15 فیصد اضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

Recommended Stories

Load Next Story