لاہورسے لاپتہ ایس ایس پی مفخرعدیل قتل کے مقدمے میں گرفتار
مفرور ایس ایس پی مفخرعدیل ایران فرارہوگیا تھا جوکورونا وائرس سے ہلاکتوں کے خوف سے واپس آگیا، پولیس
قتل کے مقدمے میں مطلوب مفرور ایس ایس پی مفخرعدیل کو سیکیورٹی اداروں کی مدد سے گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہورسے لاپتہ ہونے والے ایس ایس پی مفخرعدیل کوسیکیورٹی اداروں کی مدد سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ مفرور ایس ایس پی مفخرعدیل ایران فرارہوگیا تھا جوایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے خوف سے واپس آگیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مفخر کیس: اسد بھٹی نے شہباز تتلہ کے قتل کا انکشاف کر دیا
پولیس ذرائع کے مطابق مفخرعدیل کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے کی گئی، دوران اسکریننگ اس کی شناخت ہوئی جس پر سیکیورٹی اداروں نے لاہور پولیس کو مفخر کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ایس ایس پی مفخر عدیل کے بعد اس کا ذاتی ملازم بھی لاپتہ
گزشتہ ماہ ایس ایس پی مفخر عدیل پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا جبکہ سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز احمد تتلا کو بھی اغوا کرلیا گیا تھا جن کے بارے میں شبہ ہے کہ انہیں ایس ایس پی مفخر عدیل نے قتل کردیا ہے۔