بلدیاتی الیکشن نئے چیف الیکشن کمشنر کرائیں گے خورشید شاہ

وفاقی ملازمتوں میں صوبائی کوٹا مزید20 سال بڑھانے کی حمایت کرتے ہیں، اپوزیشن لیڈر


آن لائن November 29, 2013
حکومت اوراپوزیشن کا 18ویں ترمیم کی خامیاں دورکرنے کیلیے پارلیمانی کمیٹی بنانے پراتفاق۔ فوٹو: آن لائن/فائل

SINSHEIM: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے اٹھارہویں آئینی ترمیم کی خامیاں دور کرنے کیلیے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

کمیٹی 18ویں ترمیم کا جائزہ لے گی اور کسی وجہ سے رہ جانے والے آرٹیکل کی ترمیم کریگی۔ چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی جلد کی جائے گی اور بلدیاتی انتخابات مستقل چیف الیکشن کمشنر ہی کرائے گا۔



وفاقی سرکاری ملازمتوں میں صوبوں کا کوٹا مزید 20 سال تک بڑھانے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ بلوچستان اور اندرون سندھ میں ترقی نہیں ہوسکی ہمیں ان علاقوں کو ڈیولپمنٹ کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں