ن لیگ کا وزیراعلی پنجاب سے ملنے والے 6 اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پارٹی میں مشاورت ہوگی اور جو بھی فیصلہ ہو گا اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی، حمزہ شہباز

پارٹی میں مشاورت ہوگی اور جو بھی فیصلہ ہو گا اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی، حمزہ شہباز

مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب سے ملنے والے اپنے 6 اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس پر (ن) لیگ نے اپنے اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے اپنے اراکین کی وزیراعلٰی پنجاب سے ملاقات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ میرے علم میں آیا ہے اس پر پارٹی میں مشاورت ہوگی اور جو بھی فیصلہ ہو گا اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور حکمران وفاداریاں تبدیل کرانے میں مصروف ہیں، مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوششیں پہلے ناکام ہوئی ہیں، آج الیکشن ہو جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سے حلقے کے مسائل کے حل کے لئے ملا ہوں، حمزہ شہباز کے ساتھ میرے اختلافات چل رہے ہیں لیکن ابھی تک مسلم لیگ (ن) میں ہوں ،اگر کوئی ایکشن لینا چاہتاہے تو لے لے، اور اگر کوئی پارٹی سے نکالنا چاہتا ہے تو نکال دے۔

نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ ہاں میں لوٹا ہوں تو ملک میں کون لوٹا نہیں، پی ٹی آئی میں سارے لوٹے ہیں، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، شاہ محمود قریشی سب لوٹے ہیں۔

 
Load Next Story