منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

فی تولہ سونا 95 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت  کمی سے 81 ہزار 447 روپے ہوگئی


ویب ڈیسک March 10, 2020
عالمی مارکیٹ میں سونا9 ڈالرکی کمی سے 1657 ڈالر فی اونس پرآگیا۔ فوٹو : فائل

سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپےا ور 171 روپے کی کمی ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1657 ڈالر پر پہنچ گئی، دوسری جانب منگل کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد بھی 95 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد بھی 81 ہزار 447 روپے کی سطح پر پہنچی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں