وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح اگلے ماہ ہوگا

اسکیم کا افتتاح وزیر اعظم نوازشریف دسمبر 2013 کے دوسرے ہفتے میں کریں گے.

اسکیم کا افتتاح وزیر اعظم نوازشریف دسمبر 2013 کے دوسرے ہفتے میں کریں گے. فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
سینیٹ کی ہاؤسنگ اینڈورکس قائمہ کمیٹی کوبتایا گیاہے کہ وزیراعظم کی کم آمدن افرادکیلیے ہائوسنگ اسکیم 5 لاکھ مکانات اپنا گھر لمیٹڈ کمپنی کے تحت بنائے جائیں گے۔


وزیر مملکت ہائوسنگ بیرسٹر عثمان ابراہیم کمپنی کے چیف ایگزیکٹوچیئرمین ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر ہائوسنگ اپنا گھر ہائوسنگ اسکیم میں مداخلت نہیں کرسکیں گے، اسکیم کا افتتاح وزیر اعظم نوازشریف دسمبر 2013 کے دوسرے ہفتے میں کریں گے،اسکیم کیلیے خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد میں زمین کی نشاندہی کردی گئی بلوچستان میںوزارت ہائوسنگ وتعمیرات کے پاس زمین موجود ہے۔کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سینیٹر سعید مندوخیل کررہے تھے۔ وزیر مملکت ہائوسنگ بیرسٹرعثمان ابراہیم نے کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاوزیراعظم سستے گھراسکیم کے تحت پی ایچ اے نے اسلام آبادکے سیکٹرI-16میںسی ڈی اے سے 16 ایکڑ زمین21کروڑ50 لاکھروپے میںحاصل کرلی ہے، سندھ حکومت نے ابھی تک زمین کی نشاندہی نہیں کی۔

بیرسٹرعثمان ابراہیم نے انکشاف کیاکہ پچھلی حکومت کے دورمیںجاری کیے گئیہزارجعلی الاٹمنٹ لیٹر اور ہزاروں جعلی حکم نامے منسوخ کردیے گئے ہیں۔کمیٹی کوبتایا گیا کہ سرکاری مکانات کی تعداداسلام آبادمیں 17227،کراچی میں 7882، لاہورمیں 1952، پشاورمیں669 اورکوئٹہ میں سرکاری مکانات کی تعداد 498 ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ قابضین نے حکم امتناع لے رکھے ہیںجس کی وجہ سے قبضہ حاصل کرنا مشکل ہے۔ آئی این پی کے مطابق قائمہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ آب پارہ کے قریب 200فلیٹوں کی جب تک ملکیت منتقل نہیں ہوتی وزارت داخلہ کو 164 فلیٹوںکے گزشتہ 12 سال کے کرایے کا نوٹس بھجوایا جائے،عدالتی حکم امتناع کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم وسپریم کورٹ کوبھجوائی جائے۔
Load Next Story