کراچی میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے

اسٹیڈیم اور اطراف میں فیومیگیشن ہوگی اور میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کی اسکریننگ کی جائے گی، صوبائی وزیر


Sports Reporter March 10, 2020
کورونا وائرس کے سبب مقابلوں کا کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، وزیربلدیات ناصر شاہ۔ (فوٹو: فائل)

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے جمعرات سے شیڈول کراچی میں میچز پروگرام کے مطابق ہوں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب مقابلوں کا کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، جمعرات سے کراچی میں پی ایس ایل فائیو کے میچز شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ اجلاس میں تمام پہلوؤں پر غور و خوض کے بعد فیصلہ ہوا کہ کورونا وائرس زیادہ خطرناک نہیں، شہری زیادہ خوف کا شکار نہ ہوں، تاہم حفاظتی تدابیر کا اپنانا بہت ضروری ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد کے لیے انتظامات مکمل کر لیے، بدھ کو اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں فیومیگیشن ہوگی، میچز کے موقع پر بھر پور حفاطتی اقدامات کیے جائیں گے، شائقین کرکٹ کے لیے سینیٹائرز رکھے جائیں گے، میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کی اسکریننگ کی جائے گی، تماشائیوں کی مرضی وہ اسٹیڈیم آئیں، تماشائیوں کے بغیر میچز کرانے کا فیصلہ پی سی بی کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے سبب بیرون ملک سے آنے والے بہت زیادہ احتیاط کریں، وفاقی اور صوبائی حکومت ملکر کورونا وائرس سے متعلق کام کر رہے ہیں ، کورونا وائرس کو لے کر کوئی سیاسی معاملہ نہیں بنانا چاہتے،وزیرا عظم اس معاملہ پر خصوصی طور ہر دلچسپی لیں، وفاقی حکومت کو اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ہم عالمی ادارہ صحت کی ہدایت پر عمل کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں