پی ٹی اے کے سابق ڈی جی کو 7 سال قید 7 کروڑ روپے جرمانہ
نیب نے 2010 میں سابق ڈی جی پی ٹی اے کیخلاف کرپشن ریفرنس قومی احتساب عدالت میں دائر کیا تھا۔
ABBOTTABAD:
احتساب عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کرپشن ریفرنس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ڈائریکٹرجنرل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی عمران احمد زبیری کو7 سال قیداور7 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ سابق بینک منیجرمحمد ریاض کوالزام سے بری کرکے رہاکردیا ۔
جمعرات کوکیس کی سماعت کے دوران قومی احتساب عدالت نے سابق ڈی جی عمران احمد زبیری پرقومی خزانے کو 80.17 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ثابت ہونے پر7 سال قید اور7کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کرپشن ریفرنس کیس میں سابق بینک منیجرمحمد ریاض اوردوسرے بشیر نامی ملزم کوالزام ثابت نہ ہو نے کے باعث رہا کردیا گیا۔ نیب نے 2010 میں سابق ڈی جی پی ٹی اے کیخلاف کرپشن ریفرنس قومی احتساب عدالت میں دائر کیا تھا۔