بولان ميں گاڑی پل سے نيچے جاگری 3 افراد جاں بحق اور10 زخمی

گاڑی میں سوار افراد شادی كی تقريب كيلئے جارہے تھے


Staff Reporter March 10, 2020
گاڑی میں سوار افراد شادی كی تقريب میں شرکت كيلئے جارہے تھے . فوٹو : فائل

بولان كے علاقے بھاگ ميں گاڑی پل سے نيچے گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب كہ 10 زخمی ہوگئے۔

ليويز كے مطابق بولان كے علاقے بھاگ شہر سے شادی كی تقريب ميں شركت كے لئے كچھ افراد گاؤں جامڑہ جارہے تھے كہ ان كی گاڑی جب نالہ پل پر پہنچی تو پل ٹوٹا ہونے كی وجہ سے گاڑی پل سے نيچے جاگری۔

گاڑی پل سے نيچے گرنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب كہ 10 زخمی ہوگئے جنہیں ڈيرہ مراد جمالی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔