باجوڑ شدت پسندوں کا حملہ 6خواتین سمیت 16جاں بحق فورسز کی کارروائی میں 7جنگجو ہلاک

میرانشاہ میںجھڑپ،2خاصہ دارشہید،جوابی کارروائی میںایک شرپسندہلاک،علاقے میں رات بھرسرچ آپریشن شمالی وزیرستان میںکرفیو۔

میرانشاہ میںجھڑپ،2خاصہ دارشہید،جوابی کارروائی میںایک شرپسندہلاک،علاقے میں رات بھرسرچ آپریشن شمالی وزیرستان میںکرفیو. فوٹو : فائل

لاہور:
باجوڑایجنسی کی تحصیل سلارزئی کے علاقے باٹوارمیںشدت پسندوں کے حملے میں6خواتین سمیت 16افرادجاںبحق ہو گئے۔

فورسز کی تازہ کارروائی میں7 عسکریت پسندہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،آپریشن کے باعث علاقے سے بڑے پیمانے پرنقل مکانی کاسلسلہ شروع ہوگیا،میرانشاہ میںخاصہ دارفورس کی گاڑی پرحملہ میں2اہلکار شہیدجوابی کارروائی میں ایک شدت پسندہلاک ہوگی،شمالی وزیرستان میںغیرمعینہ مدت کیلیے کرفیونافذکردیاگیا۔ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی کے علاقہ باٹوارمیں شدت پسندوں کے حملے میں 6 خواتین سمیت6 افرادکوجاں بحق ہوئے ۔


شدت پسندوں نے مورچے بھی بنا لیے۔ نمائندہ ایکسپریس کیمطابق تحصیل سلارزئی کے سرحدی علاقوں میںفورسزکی تازہ کارروائی میں 7 عسکریت پسندہلاک اورکئی زخمی ہو گئے، سرحدی علاقوں باٹوار،کمیبلے اور تندو ڈاک میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو توپ خانے،مارٹرگنوں اور دیگر ہتھیاروںسے نشانہ بنایا گیا ادھر ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں نامعلوم افراد نے خاصہ دارفورس کی گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں2خاصہ دارجاں بحق اورایک زخمی جبکہ خاصہ دار فورسزکی جوابی کارروائی میںایک حملہ آورہلاک اورایک زخمی ہوا فورسز نے رات بھر سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران گولہ باری سے متعدد گھروں کونقصان پہنچا۔ادھرآئی این پی کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ نے شمالی وزیرستان میںگزشتہ روز کے بم دھماکے کے بعدغیرمعینہ مدت کیلیے کرفیو نافذ کر دیا ہے ادھرپولیٹیکل ایجنٹ نے جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ میںشدت پسندوںکیخلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظرلوگوں کو 2دن میںعلاقہ خالی کرنیکا حکم دیدیاہے ایکسپریس رپورٹ کے مطابق ہنگومیں سلیمان شوکت مارا گیا 'رائفل ' پستول ' دو ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیے گئے نمائندہ خصوصی کے مطابق آئی ایس پی آر سوات کے ترجمان کرنل عارف محمود نے چترال کے جوانوںکی افغان آرمی میں شمولیت کی خبرکوغیرتصدیق شدہ قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ بے بنیاد رپورٹ ہے،چترال سے ایک فرد بھی افغان آرمی میں نہیںہے۔
Load Next Story