بینکوں اور زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو وارننگ جاری

زرمبادلہ کی موزوں دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور ختم ہونے والے اسٹاک کو مستحکم کرنے کا عمل جاری رکھا جائے،اسٹیٹ بینک


Business Reporter November 29, 2013
زرمبادلہ کی موزوں دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور ختم ہونے والے اسٹاک کو مستحکم کرنے کا عمل جاری رکھا جائے، اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں اور زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو وارننگ جاری کی ہے کہ فارن کرنسی اکائونٹ ہولڈرز کو زرمبادلہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ روز مجاز ڈیلرز کو جاری کردہ ای ڈی پی سرکلر نمبر 11/EPP.16(326)کے ذریعے متنبہ کیا گیا ہے کہ نجی فارن کرنسی اکائونٹ ہولڈرز کو زرمبادلہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ مجاز ڈیلرز کے علاوہ اوورسیز برانچوں سے زرمبادلہ امپورٹ کرکے کسٹمرزکی ضرورت پوری کی جائے۔مجازڈیلرز کوہدایت کی گئی ہے کہ زرمبادلہ کی موزوں دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور ختم ہونے والے اسٹاک کو مستحکم کرنے کا عمل جاری رکھاجائے تاکہ کسٹمرز کی ضرورت پوری کی جاسکے۔ اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |