چارسدہ فاترالعقل شخص کی فائرنگ 2 بہنیں 2 بھاوجیں ہلاک

4 افراد زخمی ہوگئے، بیٹے کا دماغی توازن درست نہیں، والد جعفر شاہ کی رپورٹ

4 لاشیں گائوں انزرکلے پہنچنے پرعلاقے میںکہرام مچ گیا، رشتے داردھاڑیں مار مارکرروتے رہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

تھانہ خانمائی کی حدود انزرکلے میںفاترالعقل شخص نے گھرمیںفائرنگ کرکے 4 خواتین کوقتل جبکہ 4 افراد کو شدید زخمی کردیا۔

ہلاک ہونے والوںمیںملزم کی 2بہنیںاور2بھابھیاںشامل ہیں۔ جعفرشاہ ولدطوطی گل ساکن انزرکلے تھانہ خانمائی نے پولیس کوبتایاکہ اس کے 18سالہ بیٹے شہریارجس کادماغی توازن درست نہیں نے گھرکے اندرفائرنگ کرکے اپنی 2جواںسال بہنوںگل مینہ اورعائشہ،بھاوج کلثوم زوجہ صفدر،بھاوج زولفان زوجہ رحمت شاہ کومارڈالاجبکہ مہ ناززوجہ اجمل شاہ،شبانہ زوجہ محمد درویش،زبیرخان ولدطوطی گل،منصورولدمحمدادریس شدید زخمی ہوگئے جنھیں تشویشناک حالت میںپشاوراسپتال منتقل کر دیا گیا۔




خانمائی پولیس نے مدعی کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ رشتے داروں اوراہل علاقہ نے لاشوں اور زخمیوںکوچارسدہ اسپتال پہنچایا۔ بعدازاں 4 لاشیں گائوں انزرکلے پہنچنے پرعلاقے میںکہرام مچ گیا، رشتے داردھاڑیں مار مارکرروتے رہے۔
Load Next Story