8 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی عباسی شہید اسپتال کے ہاؤس جاب آفیسر کا احتجاج

مزیدکام نہیں کریں گے،میئر کراچی مسئلہ حل کرائیں،ہاؤس جاب آفیسرز،خرم شیر زمان کی ملازمین سے ملاقات


Staff Reporter March 11, 2020
 سینئر میڈیکل ڈائریکٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر سلمیٰ کوثرکا 12 مارچ تک معاملات حل کرنے کی یقین دہانی ۔ فوٹو : فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا سب سے بڑا عباسی شہید اسپتال شدید مالی بحران سے دوچار ہے جب کہ اسپتال ملازمین گزشتہ 8 ماہ سے بغیر تنخواہوں کے کام کرنے پر مجبور ہیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت چلنے والے سب سے بڑے عباسی شہید اسپتال میں ہاؤس جاب آفیسرز تنخواہوں کی عدم فراہمی پر سراپا احتجاج ہوگئے، ہاتھوں میں بینرز اٹھائے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی اور میئر کراچی سے تنخواہیں فوری ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاج کا چوتھا روز ہے ہم احتجاج پر ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے،گزشتہ 4ماہ سے ہم تنخواہوں سے محروم ہیں، روزانہ احتجاج کررہے ہیں، اپنی ڈیوٹی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں، بغیر تنخواہوں کے مزیدکام نہیں کریں گے۔

سینئر میڈیکل ڈائریکٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے 12 مارچ تک معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،اگر مطالبات منظور نہیں ہوئے تو میئر کراچی کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پر غور کرسکتے ہیں، تاہم اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال کے دیگر ملازمین جن میں ڈاکٹرز، ڈی ایم ایس، اے ایم ایس سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہوں اور ہیلتھ الاؤنس سے محروم ہیں۔

دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان عباسی شہید اسپتال پہنچے اور مظاہرین سے ملاقات کی جس کے بعد عباسی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر جبار بھٹی سے بھی ملاقات کی جس کے بعد مظاہرین کو مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |