کورونا پیرا میڈیکل اور نرسنگ عملے کی شدید قلت کا سامنا

گڈاپ اور دنبہ گوٹھ اسپتالوں میں 48گھنٹے کے اندرمتاثرہ مریضوں کومنتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔


Tufail Ahmed March 11, 2020
گڈاپ اور دنبہ گوٹھ اسپتالوں میں 48گھنٹے کے اندرمتاثرہ مریضوں کومنتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔فوٹو: فائل

کراچی میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 11افراد رپورٹ ہوئے جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے محکمہ صحت میں پیرا میڈیکل اورنرسنگ عملے کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ڈائریکٹرصحت کراچی ڈاکٹر سید ہاشم شاہ کی سربراہی میں کراچی کے6اضلاع کے ضلعی صحت کے مراکز کے سربراہوں نے شرکت کی جس میں بتایاگیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے محکمہ صحت میں پیرا میڈیکل اورنرسنگ عملے کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

فیصلہ کیاگیا کہ کراچی سمیت سندھ بھرکے سرکاری اور پرائیویٹ نرسنگ اسکولوں کی زیر تربیت فائنل ایئرکی طالبات اور پولیو مہم میں حصہ لینے والی لیڈی ہیلتھ ورکرزکوکورونا وائرس کی تشخیص اور بچاؤکے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی تربیت دے کر کراچی ایئرپورٹ سمیت مختلف اسپتالوں میں تعینات کیاجائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کوکراچی سے علیحدہ سے مختص کیے جانے والے گڈاپ اور دنبہ گوٹھ اسپتالوں میں 48گھنٹے کے اندرمتاثرہ مریضوں کومنتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں