پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ اسلام آباد میں گر کرتباہ پائلٹ شہید

طیارہ یوم پاکستان کی پریڈ کی ریہرسل میں مصروف تھا، ترجمان پی اے ایف


ویب ڈیسک March 11, 2020
طیارہ یوم پاکستان کی پریڈ کی ریہرسل میں مصروف تھا، ترجمان پی اے ایف۔ فوٹو : ایکسپریس

شکر پڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے۔

ترجمان پی اے ایف کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ شکرپڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جب کہ حادثے کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہوگئے، طیارہ یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسل میں مصروف تھا جب کہ ایئر ہیڈکوارٹرز نے حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں شہید پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے لیے دعائے مغفرت بھی کرائی گئی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایف 16 تیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس میں ایک پائلٹ شہید ہوا، شہید پائلٹ نعمان اکرم کے لیے دعا کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی ایف 16 طیارہ حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران پرواز طیارے کا رخ اچانک زمین کی طرف ہوا اور گرکر تباہ ہوگیا، طیارہ گرنے کے بعد آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل دور دور تک اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

content.jwplatform.com

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |