مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی شاہی سید

انتہاپسندی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرر ہی ہے، سینیٹر شاہی سید


Staff Reporter November 29, 2013
فرقہ ورانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کیلیے شیعہ سنی اتحاد پاکستان کے جذبے کی قدر کرتے ہیں، شاہی سید فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید سے شیعہ سنی اتحاد پاکستان کے چیئر مین علی شاہ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، شاہی سید نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امن، پیار و محبت، بھائی چارے، اتحاد و اتفاق کا پیغام چاہے کسی بھی فورم سے ہو ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انتہاپسندی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرر ہی ہے، مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی ا ور برداشت کا ماحول پیدا کرنے کیلیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، فرقہ ورانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کیلیے شیعہ سنی اتحاد پاکستان کے جذبے کی قدر کرتے ہیں، شیعہ سنی اتحاد پاکستان کے چیئر مین علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی قربانی قابل قدر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں