گلگت بلتستان میں کورونا کا ایک اور کیس سامنے آگیا ملک میں مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی
14 سالہ زین علی 25 فروری کو والدہ کے ہمراہ ایران سے پاکستان واپس لوٹا تھا
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا دوسرا مریض سامنے آگیا جس کے نتیجے میں ملک میں اس جان لیوا بیماری کے مریضوں کی کل تعداد 20 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق اسکردو میں ایک بچے میں خطرناک کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ 14 سالہ زین علی کے میڈیکل ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس پر اسے قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے اور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تفتان بارڈر پر قرنطینہ میں موجود زائرین کی تعداد 4 ہزار تک پہنچ گئی
گلگت بلتستان کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر شاہ زمان نے بتایا کہ متاثرہ لڑکا اپنی والدہ کے ساتھ 25 فروری کو ایران سے پاکستان واپس لوٹا تھا جبکہ 4 اور 5 مارچ کی شب اہل خانہ کے ہمراہ اسکردو پہنچا۔
6 مارچ کو اسکردو میں لڑکے میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں تو اسے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا جہاں اس کے خون ٹیسٹ کیے گئے جن میں اس خطرناک وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
اب تک گلگت بلتستان میں کورونا کے دو کیسز سامنے آچکے ہیں اور اس سے پہلے گلگت کی ایک خاتون میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اٹلی میں کورونا وائرس سے پاکستانی شہری ہلاک
ادھر ملک بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 20 ہوگئی ہے جن میں سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں۔ پاکستان میں اس وائرس سے متاثرہ افراد بیرون ملک سفر کرکے وطن واپس آئے تھے جن میں سے زیادہ تر افراد نے ایران اور شام کا سفر کیا تھا۔