ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دلبر حسین پر جرمانہ عائد

لاہور قلندرز کے پیسر پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا


Abbas Raza/ March 11, 2020
لاہور قلندرز کے پیسر پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور قلندرز کے پیسر دلبر حسین پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے 24واں میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دی۔

میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر دلبر حسین پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ دلبر حسین کو ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ضابطہ اخلاق میں شامل یہ شق بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب زبان، اشارے یا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے اشتعال دلانے سے متعلق ہے۔

یہ واقعہ میچ کے دوران پہلی اننگز کے 18ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب لاہور قلندرز کے دلبر حسین نے پشاور زلمی کے حیدر علی کو آؤٹ کرنے کے بعد ایسے ردعمل کا اظہار کیا جو بیٹسمین کو اشتعال دلا سکتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں