سلو اوور ریٹ کے باعث پشاور زلمی پر جرمانہ

پشاور زلمی کے تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا


Abbas Raza/ March 11, 2020
پشاور زلمی کے تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا

لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پشاور زلمی پر بھی جرمانہ کردیا گیا۔

لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 24ویں میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پشاور زلمی پر جرمانہ عائد کردیا گیا، پہلی بار اس جرم کا ارتکاب کرنے کے باعث پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

سلو اوور ریٹ کے باعث پشاور زلمی کے خلاف کارروائی پی سی بی کے ضابطہ اخلاق برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت کی گئی ہے۔اگر پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ میں دوسری مرتبہ سلو اوور ریٹ کے جرم کی مرتکب پائی جاتی ہے تو پلیئنگ الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

آن فیلڈ امپائرز علیم ڈار اور مائیکل گف ، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائرناصر حسین نے دلبر حسین اور پشاور زلمی کی ٹیم پر چارجز عائد کیے۔جس پر میچ ریفری محمد انیس نے کاروائی کرتے ہوئے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔

واضح رہے لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |