اسرائیل میں پہلی بار با حجاب مسلم خاتون رکن اسمبلی منتخب

55 سالہ ایمان یاسین خطیب اس سے قبل مقامی حکومتوں میں بھی کردار نبھاتی رہی ہیں

55 سالہ ایمان یاسین خطیب سیاست دان ہونے کے علاوہ 4 بچوں کی ماں بھی ہیں، فوٹو : فائل

اسرائیل میں پہلی بار 55 سالہ ایمان یاسین خطیب باحجاب مسلمان خاتون رکن اسمبلی منتخب ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں پہلی مرتبہ ایک باحجاب مسلم خاتون الیکشن جیت کر رکن اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں۔ 55 سالہ ایمان یاسین خطیب فلسطینی نژاد اسرائیلی مسلمان ہیں جو اس سے قبل بھی مقامی حکومتوں میں کردار نبھاتی رہی ہیں۔


ایمان یاسین خطیب نے 2 مارچ کو ہونے والے عام انتخابات بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا تھا اور اکثریتی اسرائیلی علاقے سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ اس طرح ایمان یاسین اسرائیلی پارلیمنٹ 'کنیسٹ' کی پہلی مسلمان باحجاب خاتون رکن بن گئی ہیں۔

55 سالہ ایمان یاسین خطیب سیاست دان ہونے کے علاوہ چار بچوں کی ماں بھی ہیں اور بلدیاتی سطح پر طویل حکومتی تجربہ رکھتی ہیں۔ 1948 میں اسرائیل کے فلسطین پر قبضے کے وقت سے وہ یہاں مقیم ہیں اور نہیں اسرائیلی شہریت بھی فراہم کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں اکثریت یہودیوں کی ہیں تاہم لاکھوں کی تعداد میں فلسطینی بھی مقیم ہیں جنہیں اسرائیل نے قبضے کے بعد شہریت دیدی تھی تاہم اقلیت میں ہونے کے سبب یہاں مسلمانوں کو جائز حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔
Load Next Story