وزیراعظم نوازشریف کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 29, 2013
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن نے روزمرہ استعمال ہونے والی دواؤں کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD:

وزیر اعظم نواز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم دے دیا۔


وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام کو پرانی قیمتوں پر ہی تمام دوائیں ملنی چاہیئں، انہوں نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم دے دیا۔


واضح رہے کہ گذشتہ روز وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن نے روزمرہ استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جب کہ یہ وہ دوائیں ہیں جن کی قیمتوں میں2001 سے آج تک اضافہ نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں