کورونا وائرس کے باعث اولمپک گیمز کی منسوخی کا امکان

ترکی اور افریقی ملک کانگو میں کورونا وائرس کے پہلے مریض اور انڈونیشیا میں مہلک وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

برطانوی وزیر صحت بھی بھی کورونا وائرس کی تصدیق، فوٹو : فائل

جاپان نے کورونا وائرس کی وجہ سے اولمپک گیمز 2020 کو منسوخ یا موخر کرنے کا عندیہ دیا ہے جب کہ ایران کے بعد عراق نے بھی نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی عائد کردی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی دنیا کے اہم ترین ایونٹ اولمپک گیمز 2020 کی منسوخی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، میزبان ملک جاپان نے اولمپک گیمز کو منسوخ یا موخر کرنے کا عندیہ دیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد ہی کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیں : کورونا وائرس دنیا بھر میں 1 لاکھ 14 ہزار افراد متاثر، ایران میں مزید 54 ہلاکتیں

ادھر ترکی اور افریقی ملک کانگو میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی ہے اور انڈونیشیا میں مہلک وائرس سے پہلی ہلاکت بھی ہوئی ہے جب کہ برطانیہ میں نائب وزیر صحت 62 سالہ نیڈن ڈورس بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوں گئی ہیں اور ان کی والدہ میں علامات ظاہر ہوئی ہیں۔


یہ خبر بھی پڑھیں : چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی، صدر شی جن پنگ کا ووہان کا دورہ

دوسری جانب ایران میں کورونا وائرس سے 63 نئی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 350 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، اٹلی میں مزید 10 ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جرمنی میں بھی 3 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے۔

یہ خبر پڑھیں : اٹلی کے چیف آف آرمی اسٹاف میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

دریں اثنا امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے جب کہ فرانس کے وزیر ثقافت بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ یورپ کے علاوہ بھارت، بنگلا دیش اور پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایران کے بعد عراق میں بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔
Load Next Story