ڈالر کی قیمت چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی

انٹربینک میں تین روز کے دوران ڈالر 4 روپے 17 پیسہ  اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے 70 پیسہ مہنگا ہوا


ویب ڈیسک March 11, 2020
انٹربینک میں تین روز کے دوران ڈالر 4 روپے 17 پیسہ  اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے 70 پیسہ مہنگا ہوا

KARACHI: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 97 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے بڑھی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 6 ماہ کی بلند ترین سطح 158 روپے 42 پیسے پر آگیا، انٹربینک میں تین روز کے دوران ڈالر 4 روپے 17 پیسہ مہنگا ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی بدھ کے روز ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر بڑھ کر 158 روپے کی سطح پر آگیا، تین روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 70 پیسہ مہنگا ہوا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |