جعلی نیب ڈائریکٹر بن کر افسران کو دھمکانے والا ملزم گرفتار

ملزم او جی ڈی سی ایل افسران کو نیب کا نام استعمال کرکے ڈرانے، دھمکانے اورغیرقانونی کاموں کا تقاضا کرتا تھا، ترجمان نیب


ویب ڈیسک March 11, 2020
ملزم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے، ترجمان نیب۔ فوٹو:فائل

نیب نے جعلی ڈائریکٹر بن کر اوجی ڈی سی ایل افسران و اہلکاروں کو دھمکانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نیب ترجمان کے مطابق دھوکا دہی کے ذریعے نیب کا جعلی ڈائریکٹر بن کر اوجی ڈی سی ایل افسران اور اہلکاروں کو دھمکانے والے ملزم کو نیب نے گرفتار کر لیا ہے اور اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق محمد ہارون نامی ملزم او جی ڈی سی ایل افسران و اہلکاروں کو نیب کا نام استعمال کرتے ہوئے ڈرانے، دھمکانے اورغیرقانونی کاموں کا تقاضا کرتا تھا، نیب نے ملزم محمد ہارون کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا ہے تاکہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جاسکتے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں