دفاع وطن کیلئے جان دینا بہترین فریضہ ہے آرمی چیف

اپنی جان مادر وطن پر وار دینے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی، سربراہ پاک فوج

اپنی جان مادر وطن پر وار دینے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی، سربراہ پاک فوج (فوٹو: فائل)

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اپنی جان مادر وطن پر وار دینے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کے خاندان کو صبر جمیل عطا کرے، غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ اسلام آباد میں گر کرتباہ، پائلٹ شہید

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم فرض کی ادائیگی کےدوران شہید ہوئے، دفاع وطن کیلئےجان دینا بہترین فریضہ ہے، اپنی زندگی مادروطن پرقربان کرنےسےبڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ شکرپڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جب کہ حادثے کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہوگئے، پائلٹ نعمان کے ساتھ آرمی چیف اور ائیر چیف نے بھی جہاز اڑایا تھا۔
Load Next Story