حوثی باغیوں کا یمن میں سعودی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

سعودی اتحادی افواج نے ڈرون مار گرائے جانے کی نہ تو تردید کی ہے اور نہ تصدیق


ویب ڈیسک March 11, 2020
ڈرون جنگجوؤں کی نقل و حرکت کی جاسوسی کر رہا تھا، ترجمان حوثی باغی (فوٹو: المسیرہ)

ISLAMABAD: حوثی باغیوں نے یمن میں سعودی اتحادی افواج کے جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے ڈرون کو مار گرایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کے ترجمان نے مغربی یمن کے صوبے الہدیہ میں سعودی فوج کا بغیر پائلٹ والے جاسوسی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثی باغیوں کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈرون جنگجوؤں کی نقل و حرکت کی مخبری پر مامور تھا اور اب ہم نے فضا میں مار کرانے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے یہ اس کا ثبوت ہے۔

https://twitter.com/almasirah/status/1237145610865836033?s=20

دوسری جانب سعودی اتحادی افواج کی جانب سے ڈرون کے مار گرانے کے واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اس علاقے میں حوثی باغیوں نے دو الگ الگ واقعات میں سعودی طیارے بھی مار گرائے تھے۔

واضح رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں اور اتحادی افواج کے درمیان 2015 سے جنگ جاری ہے جس کے دوران ہزاروں معصوم افراد مارے گئے ہیں جب کہ لاکھوں کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں