ایشوریہ اور میری ماں کے درمیان ساس بہو کا کوئی جھگڑا نہیں ابھیشک بچن

سابقہ ملکہ حسن ایشوریہ رائے آئے روز ساس بہو کے جھگڑوں سے تنگ آکر علیحدہ رہائش اختیار کرنا چاہتی ہیں، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک November 29, 2013
رہم لوگ پہلے کی طرح ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں،ابھیشک بچن فوٹو؛فائل

SUKKUR: بالی ووڈ اسٹار ابھیشک بچن نے کہا ہے کہ ایشوریہ رائے اور میری ماں کے درمیاں ساس بہو کا کوئی جھگڑا نہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گھریلو جھگڑوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ابھیشک بچن نے کہا ہے کہ تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، حقیقت یہ کہ میری بیوی اورماں کے درمیان ساس بہو کا کوئی جھگڑا نہیں، اورہم لوگ پہلے کی طرح ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں، دوسری جانب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سابقہ ملکہ حسن ایشوریہ رائے آئے روز ساس بہو کے جھگڑوں سے تنگ آکر علیحدہ رہائش کے لئے بضد ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریہ رائے اپنی ساس جیا بچن کی جانب سے ذاتی زندگی میں مداخلت، گھریلو اور پروفیشنل کاموں میں مفت کے مشوروں سے تنگ ہیں اور وہ اپنے شوہر ابھیشک بچن اور بیٹی آرادھیا کے ساتھ کچھ عرصہ قبل ہی ممبئی کے پوش ساحلی علاقے میں خریدے جانے والے بنگلے میں رہائش اختیار کرنا چاہتی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں