کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے تعلیمی اداروں کیلئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری

کوئی بھی طالبِ علم یا عملہ جس میں وائرس کی علامات ہیں ان کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ایڈوائزری


Staff Reporter March 11, 2020
کوئی بھی طالبِ علم یا عملہ جس میں وائرس کی علامات ہیں ان کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ایڈوائزری . فوٹو : فائل

محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے تعلیمی اداروں کے لئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی۔

جاری کردہ ہیلتھ ایڈوائزری میں 15 دن کے دوران بیرون ممالک سے آنے والے طلبہ کا اسکول آنا ممنوعہ قرار دیا گیا ہے اور اگر کسی طالبِ علم کا کوئی فیملی ممبر بھی بیرونِ ملک سے 15 دن کے دوران آیا ہو ان کا بھی داخلہ ممنوع ہوگا۔

ایڈوائزری کے مطابق کوئی بھی طالبِ علم یا عملہ جس میں وائرس کی علامات ہیں ان کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، سانس کے امراض میں مبتلا افراد کا بھی تعلیمی اداروں میں داخلہ منع ہے جب کہ تمام طلبہ کا ہجوم والی جگہوں پر جانا بھی ممنوع ہے۔

ایڈوائزری میں تمام طلبہ کو ایک دوسرے سے ڈیسک پر 3 فٹ کے فاصلے سے بیٹھنے کی ہدایت دی گئی اور تمام طلبہ کو صابن، سینیٹائزر اور پانی کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کھانسی اور چھینک کے درمیان تمام طلبہ منہ ضرور ڈھانپیں، ایڈوائزری میں تمام تعلیمی اداروں میں ہیلتھ ڈیسک کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، طلبہ معلومات کے لیے کورونا وائرس کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں